لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی ایوان بالا کو اچھے طریقے سے چلا رہے ہیں، تاہم چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی سےحکومت پرکوئی اثر نہیں پڑے گا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ احتجاج ہر جماعت کا قانونی حق ہے لیکن ماورائے آئین اقدام کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر بھی کرایہ داری ایکٹ کا نفاذ ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک واپس لینی چاہیے، ہر سیاسی جماعت کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن آئین اور قانون سے باہر کسی اقدام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔