اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا انٹرنیٹ پر سیلز ٹیکس ٹیکنالوجی کی حوصلہ شکنی ہے، انٹرنیٹ پر 19.5 فیصد سیلز ٹیکس سے طالبعلموں کو نقصان ہو گا۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت سے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست ہے، انٹرنیٹ سروس اب بنیادی ضرورت ہے۔