اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ وائلڈ لائف کو محفوظ بنانا ہے لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں کرپشن نے ہر شعبہ کو تباہ کر کے رکھ دیا، اسلام آباد کے واحد چڑیا گھر کی بدترین حالت اس بات کا ثبوت ہے۔
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے جنگلی حیات سے متعلق ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے چڑیا گھروں کی حالت بد تر ہے، بہتر دیکھ بھال اور خوراک نہ ہونے کی وجہ سے روز جانوروں کی اموات ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا چڑیا گھر کی خراب حالت کا اندازہ یہاں سے لگائیں کہ ایک ہاتھی تھا جو بیمار ہوگیا مئیر صاحب اسے بھی جھپی ڈال کر بیٹھے ہیں، شیر کے لیے آنے والی مرغیاں ڈائریکٹر صاحب کے گھر پکتی تھیں۔