چیئرمین نیب کا فواد چودھری کے بیان کا نوٹس، کارروائی کی ہدایت

Last Updated On 21 June,2019 07:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب نے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو فواد چودھری کے بیان کی مصدقہ کاپی حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وفاقی وزیر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے آج تک نیب کو کوئی ریفرنس نہیں بھیجا، فواد چودھری کا بیان نیب تحقیقات پر اثر انداز ہو سکتا ہے، وفاقی وزیر کے بیان سے قومی احتساب بیورو کے افسران کے کام کی نفی ہوئی اور نیب کا تشخص مجروح ہوا

جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فواد چودھری نے کہا کہ احتساب ہم کر رہے ہیں، نیب نہیں، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا بیان حقائق کے منافی ہے۔