اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے مریم نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات پر سخت تنقید کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ غریبوں کے لیڈرز پرائیویٹ جیٹ سے اترے، کروڑوں روپے کی بلٹ پروف گاڑیوں میں بیٹھ کر اربوں کی سلطنت میں پہنچے۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپوزیشن قیادت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ڈیزائنر فرنیچر پر تشریف رکھتے ہی فرانس کے پانی سے ان کی تواضع کی گئی۔
انہوں نے لکھا کلہ اس سب کے بعد سب نے مہنگائی اور غریبوں کے حالات پر گفتگو کی۔