لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف پہلے ہی بڑی مقدار میں ادویات لے رہے ہیں اور مزید ایمرجنسی ادویات سے انہیں سٹروک بھی ہو سکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بتایا ہے کہ نواز شریف کے ڈاکٹروں کے رائے ہے کہ مزید ادویات دینے سے پہلے چوبیس گھنٹے کی مانیٹرنگ ضروری ہے، 24 گھنٹے مانیٹرنگ جیل میں ممکن نہیں ہے۔
MNS’s personal physicians are of the view that emergency medicines prescribed by PIC drs can cause sudden drop in BP & stroke as he is already on max dose. Adding sublinguals must not be done without 24/7 monitoring which is not possible in jail. ECG & fresh labs must be done. https://t.co/eZfm1Mklbd
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 8, 2019
مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پی آئی سی کے ڈاکٹروں کی طرف سے تجویز کردہ ادویات سے ان کا بلڈ پریشر گر سکتا ہے اور ایمرجنسی ادویات سے انہیں اسٹروک بھی ہوسکتا ہے، کیونکہ وہ پہلے ہی بڑی مقدار میں ادویات لے رہے ہیں، نواز شریف کے تازہ ٹیسٹ اور ای سی جی فوری طور پر ہونی چاہیے۔
مریم بی بی جب بھی میاں صاحب سے ملی ہیں ان کی طبیعت زیادہ خراب ہی ہوئی ہے: فواد چودھری
دوسری طرف وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اللہ میاں صاحب کو صحت دے لیکن مریم بی بی جب بھی میاں صاحب سے ملی ہیں ان کی طبیعت زیادہ خراب ہی ہوئی ہے۔
مریم نواز کی جانب سے نواز شریف کی صحت پر ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آسان اور سیدھا حل یہ ہے کہ تینوں بچے ابو کے پیسے واپس کریں۔ مریم نواز کے والد میاں نواز شریف وہ پیسے عوام کو واپس کریں اور باقی زندگی ہنسی خوشی گزاریں۔
اللہٰ میاں صاحب کو صحت دے لیکن مریم بی بی جب بھی میاں صاحب سے ملی ہیں ان کی طبیعت زیادہ خراب ہی ہوئ ہے، آسان اور سیدھا حل یہ ہے کہ تینوں بچے ابو کے پیسے واپس کریں ابو وہ پیسے عوام کو واپس کریں اور باقی زندگی ہنسی خوشی گزاریں۔ pic.twitter.com/UB8Wo4LCNa
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 8, 2019