اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اقربا پروری اور سفارش سے اداروں کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا، سول ادارے مکمل تباہ حال، وزیراعظم کو ریزہ ریزہ نظام ملا۔ ایک دو سال میں ان اداروں میں بہتری کی کوئی توقع نہیں۔ نہ پارٹی میں کوئی اختلاف ہے نہ ہی حکومت کہیں جا رہی ہے۔
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہمارا اتفاق رائے ہے کہ پاکستان میں اگر جمہوری نظام نے کامیاب ہونا ہے تو عمران خان کی کامیابی ضروری ہے، نظر دوڑائیں ہمارے ساتھ آزاد ہونے والے ممالک کہاں کھڑے ہیں، احساس ہو گا اس عرصے میں کیا کھویا کیا پایا۔
سول ادارے مکمل تباہ ہیں، جس ادارے کا جائزہ لیں پتا چلےگا اقربا پروری، سفارش اور میرٹ کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر ان اداروں سے کھلواڑ کیا گیا،ایک دو سالوں میں ان اداروں میں بہتری کی کوئ توقع نہیں، وزیر اعظم کو ایک ریزہ ریزہ نظام ملا ہے وہ اس نظام کو کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 2, 2019
ان کا کہنا تھا کہ سول ادارے مکمل تباہ ہیں، جس ادارے کا جائزہ لیں پتہ چلے گا اقربا پروری، سفارش اور میرٹ کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر ان اداروں سے کھلواڑ کیا گیا، ایک دو سالوں میں ان اداروں میں بہتری کی کوئی توقع نہیں، وزیراعظم کو ایک ریزہ ریزہ نظام ملا ہے وہ اس نظام کو کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ نہ تو پارٹی میں کوئ اختلاف ہے نہ ہی حکومت کہیں جا رہی ہے۔