اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سرکاری ویب سائٹ اور قمری کلینڈر کا افتتاح کر دیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علما کو اب پاپڑ بیلنا نہیں پڑیں گے، عیدالفطر پانچ جون کو ہوگی. لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ علما کو اب پاپڑ بیلنا نہیں پڑیں گے، عیدالفطر پانچ جون کو ہوگی ،رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں،چیئرمین نیب کے معاملے سے نیب اوراحتساب کے عمل کونقصان پہنچا، معاملے پرپارٹی کے کورگروپ کی میٹنگ ہے اسکے بعدہی موقف دیاجاسکے گا
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ علما کو اب پاپڑ نہیں بیلنے پڑیں گے، عیدالفطر 5 جون کو ہو گی۔ رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں۔ چئیرمین نیب کے معاملے سے نیب اور احتساب کے عمل کو نقصان پہنچا، معاملے پر پارٹی کے کور گروپ کی میٹنگ کے بعد موقف دیں گے۔
قبل ازیں وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے چاند دیکھنے والی پہلی سرکاری ویب سائٹ اور قمری کلینڈر کے آغاز کا اعلان کر دیا۔ یہاں یہ بتاتے چلے یہ قمری کلینڈر اگلے دس سال کی تاریخوں کا تعین کرے گا۔
Today ll launch Pakistan first official MoonSighting website and Hijri Calender
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 26, 2019
واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے 15 دن کے اندر یہ کلینڈر بنانے کا کہا تھا جس کے لیے ٹیم بھی تشکیل دی گی تھی اور اب یہ کلینڈر سرکاری طور پر آج ویب سائٹ پر جاری کر دیا جائے گا۔