اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگی اراکین اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات صرف ابتدا ہے، اگلا گروپ ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کا ہو گا۔
عوامی سطح پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کوئی حیثیت نہیں رہ گئی، مقامی سیاسی حقائق فیصلوں کی بنیاد ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔
مسلم لیگ نون کے ایم پی اے گروپ کی وزیر اعظم سے ملاقات صرف ابتداء ہے اگلا گروپ ممبران قومی اور سینٹ کا ہو گا، مقامی سیاسی حقائق فیصلوں کی بنیاد ہوتے ہیں اور عوامی سطح پر نون اور پیپلز پارٹی کی کوئ حیثیت نہیں رہ گئ لہذاء ظاہر ہے لوگ اپنے فیصلے سیاسی حقائق پر کریں گے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 30, 2019
انھوں نے وزیراعظم عمران خان سے 15 ن لیگی اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات کے تناظر میں کہا کہ ابھی تو یہ صرف ابتدا ہے، مزید ایک اور گروپ وزیراعظم سے ملاقات کرے گا جس میں اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان ہوں گے۔ انھوں نے سیاسی مخالفین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اب لوگ اپنے فیصلے سیاسی حقائق پر کریں گے۔