اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد بد قسمتی قرار دے دی۔ انہوں نے کہا یہ اقدام ابو بچاؤ مہم کا حصہ ہے۔
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد سے حکومت اور وزیراعظم کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، البتہ سینیٹ کے ادارے کو ضرور فرق پڑے گا، ایوان بالا میں صادق سنجرانی ایک توازن قائم کئے ہوئے تھے، اب تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو یا ناکام یہ توازن متاثر ہو گا۔