اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری کی بطور ممبر قومی اسمبلی اہلیت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ درخواست میں فواد چودھری، الیکشن کمیشن، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فواد چودھری نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے، الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دی گئیں، فواد چودھری نے ملکیتی اراضی کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی، فواد چودھری آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترتے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ فواد چوہدری کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے، فواد چودھری نے بطور ممبر اسمبلی جو مراعات لیں واپس لی جائیں، ان کے خلاف کرمنل مقدمہ درج کیا جائے۔
سمیع اللہ ابراہیم نے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ذریعے درخواست دائر کی