لاہور: (دنیا نیوز) بھارت کا چاند پر جانے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ دنیا بھر میں بھارت کی رسوائی ہورہی ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ’بھارت صرف ایک طریقے سے چاند پر جا سکتا ہے اور وہ ہے بالی وڈ فلم میں۔ انہوں نے کہا کہ مزید 100کروڑ خرچ کریں اور آپ چاند پر پہنچ جائیں گے، شدت پسند ہمیشہ ناکام ہوتے ہیں، اسی لیے آپ ناکام ہوئے۔ آپ نے سائنس کی بجائے جاتشیوں اور پنڈتوں کا سہارا لیا اور ان کے کہنے پر مشن میں تاخیر کی، دوسرے مذاہب اور قوموں کی نفرت سے باہر نکل آئیں‘۔