اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان ملک میں عدم استحکام نہ پھیلائیں، مسلم لیگ ن میں لڑائی چل رہی تھی، اب باضابطہ دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی۔
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ملک میں استحکام کی ضرورت ہے۔ فضل الرحمن کے مطالبات ابھی تک سامنے نہیں آئے، انہیں مذاکرات کرنے چاہئیں۔ مسلم لیگ ن کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ ن لیگ میں بحران گہرا ہو رہا ہے۔ پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف جب وزیراعلیٰ ہوتے ہیں تو انہیں کمر درد نہیں ہوتا، وزارت اعلیٰ سے ہٹتے ہیں تو کمر درد شروع ہوجاتا ہے۔