لاہور: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمتیں نہ ہونے کے بیان پر طوفان آگیا، ہمیشہ پرائیویٹ سیکٹر ہی نوکریاں پیدا کرتا ہے، ماڈرن معیشت کو کبھی بھی حکومت لیڈ نہیں کرتی۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہر ادارہ حکومتی فنڈنگ پر انحصار کر رہا ہے، وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی بہت بری حالت تھی، نوجوانوں میں خواتین کو با اختیار بنانے کی زیادہ ضرورت ہے، ہمیشہ پرائیویٹ سیکٹر ملازمتوں کو لیڈ کرتا ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی، احتجاج ان کا حق ہے لیکن سمجھ نہیں آتی وہ کیا چاہتے ہیں، اگر وہ سمجھتے ہیں کہ لوگ ڈر جائیں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔