ایشل فیاض پہلی فلم کی ریلیز سے قبل دوسری فلم میں کاسٹ

Last Updated On 18 October,2019 12:58 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ ایشل فیاض کو اپنی فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی دوسری فلم میں کاسٹ کر لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مداحوں‌ کو اپنے کام سے متاثر کرنے کی کوشش کریں‌ گی.

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کاف کنگنا کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران اداکارہ ایشل فیاض نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں میں کام کرتے ہوئے بڑی سکرین کے لئے کام کرنے کا بہت شوق تھا، مجھے خوشی ہے کہ میری پہلی فلم کاف کنگنا کے ر یلیز ہونے سے قبل ہی مجھے ہدایتکار خلیل الرحمن قمر نے اپنی دوسری فلم ’’لوفر ‘‘ کیلئے بھی سائن کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہو گی کہ مداحوں کو اپنے کام سے متاثر کر سکوں۔ اس موقع پر فلم کاف کنگنا کے ہیرو سمیع خان کا کہنا تھا کہ ملکی فلم انڈسٹری کو استحکام دینے میں یہ فلم اہم کردار ادا کرے گی۔