لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آخری روز مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 105 پوائنٹس گر گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، ایک وقت میں مارکیٹ تقریبا 200 پوائنٹس مثبت چلی گئی
دوسرے سیشن کے اختتام پر مارکیٹ میں شیئرز فروخت کرنے والوں کا پلڑا بھاری رہا۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ 105 پوائنٹس کی کمی کے بعد 33 ہزار 657 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے باعث سرمایا کاروں نے کاروباری ہفتے کے آخری روز شیئرز فروخت کرکے منافع کمانے کو ترجیح دی۔