اسلام آباد کے اہم تجارتی مراکز میں 20 اسپرے واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے

Last Updated On 31 March,2020 03:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ تجارتی و کاروباری سرگرمیوں اور عوام کو محفوظ بنانے کے لیے شہر کے اہم تجارتی مراکز میں 20 اسپرے واک تھرو گیٹ نصب کرے گی۔

ضلعی انتظامیہ حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سبزی و فروٹ منڈی کے داخلی خارجی راستہ پر 20 فٹ اونچے دو اسپرے واک تھرو گیٹ نصب ہوں گے جبکہ پاک سیکرٹریٹ میں 03 گیٹ، 8 کچی آبادیوں میں ہر ایک کے داخلی راستہ پر گیٹ لگے گا۔

اسلام آباد کی پناہ گاہوں میں 04 گیٹ اور دیگر پبلک مقامات پر اسپرے واک تھرو گیٹ نصب ہوں گے جن پر کلورین اسپرے 24 گھنٹے موجود ہو گا۔ اقدام کا مقصد شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنا کر کاروبار میں آسانی دینا ہے۔

Advertisement