پاکستان میں 45 لاکھ روپے کی قیمت میں ملنے والی گاڑیاں

Published On 23 January,2021 10:54 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں صاحب حیثیت شہریوں کی بڑی تعداد گاڑیاں خریدنے کی خواہشمند ہوتی ہیں، اسی حوالے سے پانچ ایسی گاڑیوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو 45 لاکھ روپے کی لاگت میں مل جاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کی مشہور ویب سائٹ پاک وہیل کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی مارکیٹ میں حالیہ عرصے کے دوران MG ZS گاڑی کی قیمت 40 لاکھ 99 ہزار روپے ہے، اس وقت پاکستانی مارکیٹ میں گاڑیوں کے حوالے سے مقابلے کا ماحول ہے اور کمپنیاں نت گاڑیاں متعارف کروا کر شہریوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرواتی ہیں۔

اسی حوالے سے پاکستان میں 45 لاکھ روپے کی لاگت میں ملنے والی گاڑیوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

ہونڈا سوک:

سب سے پہلے ہونڈا سوکس (Honda Civic VTi Oriel Prosmatec 1.8 i-VTEC,) کار ہے، اس گاڑی کی قیمت 39 لاکھ 79 ہزار روپے ہے، اس میں بہترین فیچر موجود ہیں جو شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔

xکورولا آلٹس :

ٹویوٹا کمپنی نے حال ہی عرصے کے دوران ایک زبردست گاڑی متعارف کرائی ہے جس کا نام کورولا آلٹس ٹین ہے، مارکیٹ میں اس کی قیمت 39 لاکھ 99 ہزار روپے ہے۔

 vہونڈا بی آر:

MG ZS کار کی طرح یہ کار بھی زبردست ہے، اس گاڑی کا مکمل نام ( Honda BR-V i-VTEC S.) ہے۔ مارکیٹ میں اس گاڑی کی قیمت 34 لاکھ 79 ہزار روپے ہے، اس گاڑی میں بہترین فیچر موجود ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد اس گاڑی کی دلدادہ ہے۔

کِیا سپارٹیج الفا:

پاکستان میں گاڑی کی قیمتوں کے حوالے سے کِیا سپارٹیج الفاظ کی بات کی جائے تو اس گاڑی کی قیمت 43 لاکھ 99 ہزار روپے ہے، جو بظاہر MG ZS سے 3 لاکھ روپے مہنگی ہے۔

گلوری 580 پرو:

پانچویں نمبر پر بات کریں تو اس گاڑی کا نام گلوری 580 پرو ہے، اس گاڑی کی قیمت 45 لاکھ 49 ہزار روپے ہے۔