بجلی صارفین کیلئے بری خبر، نیپرا نے بجلی 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

Published On 07 April,2021 02:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بجلی صارفین کیلئے بری خبر، نیپرا نے بجلی 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جس سے صارفین پر 4 ارب 40 کروڑ روپے اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافی وصولی اپریل کے بلوں میں کی جائے گی، اضافے کا اطلاق لائف لائن، کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

قبل ازیں نیپرا نے پن بجلی کے ٹیرف میں ایک روپے 56پیسے فی یونٹ کمی کی تھی۔