جی 20 ممالک ترقی پذیر ممالک کا قرضہ معاف کرکے معاشی استحکام میں مدد دیں: آئی ایم ایف

Published On 07 July,2021 07:08 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹلینا جارجیوا نے کہا ہے کہ جی ٹونٹی ممالک ترقی پذیر ممالک کا قرضہ معاف کرکے معاشی استحکام کے حصول میں مدد دیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف سربراہ نے جی20ممالک سے غریب ممالک کی امداد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کی تباہی اور وبا نے غریب ممالک کو دوہرے بحران میں مبتلا کردیا ہے۔ امیر ممالک، ترقی پذیر ممالک کی ویکسین تک رسائی اور معاشی بحران سے نکالنے میں کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ جی 20 ممالک ترقی پذیر ممالک کا قرضہ معاف کرکے معاشی استحکام کے حصول میں مدد دیں۔