سریئے کے نرخوں میں پھر اضافہ، قیمت ایک لاکھ 55 ہزار روپے فی ٹن تک پہنچ گئی

Published On 08 July,2021 12:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) تین ماہ میں دوسری مرتبہ سریئے کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا، قیمت ایک لاکھ 55 ہزار روپے فی ٹن تک پہنچ گئی۔

تعمیراتی شعبے سے تعلق رکھنے والوں کے لئے بری خبر، سریئے کی قیمت میں مزید 5 ہزار فی ٹن اضافہ ہو گیا۔ قیمت ایک لاکھ 55 ہزار روپے فی ٹن تک جا پہنچی ہے۔ جنوری 2021 سے اب تک عالمی منڈی میں سٹیل 20 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں سٹیل مہنگا ہونے سے مقامی مارکیٹ میں سریئے کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث عام آدمی کے لئے گھر کی تعمیر اب مزید مہنگی ہوجائے گی۔
 

Advertisement