مظفرگڑھ: (روزنامہ دنیا ) تھانہ صدر مظفرگڑھ کے علاقہ ماھڑہ نشیب کے کاشتکار منظور احمد کو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اغوا کر لیا، پولیس نے ملزم پارٹی کے کئی افراد کو گرفتار کر لیا، مغوی تاحال بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کاشتکارکی اہلیہ منصب الٰہی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں لکھا ہے کہ اس کا خاوند منظور احمداورمحمد ارسلان موٹر سائیکل پر خان پور شمالی کسی کو رقم دینے جارہے تھے کہ راستے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد محمد ناصر اور محمد شاکر نے اپنے دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ انہیں روک لیا اورڈیڑھ لاکھ روپے چھین لئے جبکہ شورہونے پر مقامی لوگ آگئے تو وہ منظوراحمد کوبھی اسلحے کے زور پر ساتھ لے گئے ۔
ایس ایچ او تھانہ صدر سید حسین علی شاہ نے بتایا ہے کہ مقدمہ درج کرلیاہے اورچھاپے مارے جارہے ہیں ،مغوی کو جلد برآمد کرکے ملزموں کو گرفتار کرلیں گے ۔