ملتان: اوباش نوجوان نے لڑکی کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل

Published On 07 July,2021 04:35 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں اوباش نوجوان نے لڑکی کو تھپڑ مار دیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے تھانہ قطب پور میں اوباش نوجوان نے لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کی، پولیس ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود کئی گھنٹے بعد بھی گرفتار نہ کر سکی۔

اوباش نوجوان کی لڑکی کا پیچھے کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، موٹر سائیکل سوار نوجوان نے چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر لڑکی کو تھپڑ بھی مارا، سی پی او نے نوٹس لے کر ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
 

Advertisement