اسلام آباد : (دنیا نیوز) اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کی حدود میں مسلح افراد نے لڑکی اور لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کچھ دنوں قبل کی ہے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کر دیا گیا۔ مقدمہ اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی، 5 سے 6 افراد لڑکی اور لڑکے کو اسلحہ کے زور پر حبس بیجا میں رکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر خاتون اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر اسلام آباد پولیس نے فوراً تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم عثمان مرزا کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔#ArrestUsmanMirza#IslamabadPolice pic.twitter.com/Dw5JB6gtHv
— Islamabad Police (@ICT_Police) July 6, 2021
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان لڑکی کو برہنہ کرکے دھمکیاں دے رہے ہیں اور لڑکی اور لڑکے پر تشدد بھی کررہے ہیں، یہ واقع ای الیون ٹو میں واقع اپارٹمنٹس میں پیش آیا۔ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔