وزیراعظم کی کورونا سے مؤثر انداز سے نمٹنے پر این سی او سی ممبران کو مبارکباد

Published On 07 July,2021 10:12 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے مؤثر انداز سے نمٹنے پر این سی اوسی ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی رحمت کا شکر گزار ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  گلوبل نارملسی انڈیکس  کی فہرست پوسٹ کرتے ہوئے کورونا سے مؤثر انداز سے نمٹنے پر این سی او سی ممبران، احساس ٹیم اور سٹیٹ بینک کومبارکباد دی اور کہا سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی رحمت کا شکر گزار ہوں۔

واضح رہے گلوبل نارملسی انڈیکس کے مطابق کورونا کے دوران معیشت سنبھالنے والے ممالک میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔
 

Advertisement