اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ میں آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول اور سیکیورٹی کے ساتھ نہیں جاؤں گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچائیں اور عوام کسی تکلیف میں مبتلا نہ ہوں۔
Next week Cabinet will decide on a comprehensive policy in this regard. We will put an end to the colonial legacy of pomp & glory used to overwhelm the people.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 6, 2021
وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں پی ٹی آئی کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور وزرا کی سیکیورٹی اور پروٹوکول پر بھی نظر ثانی کر رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگلے کابینہ اجلاس میں اس حوالے سے جامع پالیسی پر فیصلہ کریں گے۔ ہم عوام کو مرعوب کرنے والے نو آبادیاتی کلچر کا خاتمہ کریں گے۔