'چینی سرمایہ کار وں نے گوادر میں 1 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا بتایا'

Published On 06 July,2021 12:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ نارتھ فری زون گوادر کے پہلے زون سے 35 گنا زیادہ بڑا ہے، چینی سرمایہ کار وں نے ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا بتایا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ گوادر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے، چینی سرمایہ کاروں نے وزیراعظم سے ویڈیو لنک سے بات کی، بلوچستان کیلئے وزیراعظم کی ہدایات پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے، بلوچستان کیلئے بارہ سو ارب روپے کے منصوبے ہیں، صوبے میں اس پیمانے پر ترقیاتی کام پہلے نہیں ہوئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان وزیراعظم عمران خان کے دل کے قریب ہے، بلوچستان میں بھارت کا دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا گیا ہے، اب قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔

فواد چودھری نے کہا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت 731 ارب کے 131 منصوبے مکمل کرے گی جبکہ صوبائی حکومت نے رواں برس کے لئے 180 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کئے ہیں۔
 

Advertisement