لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سی پیک کے اب تک 13 ارب ڈالر کی مالیت کے 17 بڑے منصوبے مکمل کرلیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 22-2021ء پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے 21 ارب ڈالر کی مالیت سے مزید 21 پروجیکٹ جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اہم نوعیت کے 26 پروجیکٹس اہم مراحل میں ہیں جن کی مالیت 23 ارب ڈالر ہے۔ کراچی لاہور موٹر وے کی تکمیل، حویلیاں تھاکوٹ 120 کلومیڑ فیز ون تکمیل کے قریب ہے اور شاہراہ قراقرم کی فیز تو کے 118 کلومیر پر کام جاری ہے۔ ژوب کچلاک روڈ پر کام ہورہا ہے۔
شوکت ترین نے کہا کہ چترال بونی مستوج سندور روڈ کی مرمت اور توسیع۔ پاکستان ریلوے کی مین لائن ایم ایل ون کی بہتری اور حویلیاں کے قریب فیز ٹو ڈرائی پورٹ کی تعمیر کی جائے گی۔ چین اور دیگر ممالک سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کے ساتھ اسپیشل اکنامک زونز کی آباد کاری ہے۔