بجٹ 2021ء: 3 منٹ سے زائد موبائل فون کالز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ

Published On 11 June,2021 06:02 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بجٹ 2021ء میں تین منٹ سے زائد جاری رہے والی موبائل فون کالز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر شوکت ترین کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے بجٹ تقریر میں بتایا گیا کہ پچھلے کچھ عرصے میں ٹیلی مواصلات کے شعبے میں بہت ترقی ہوئی ہے۔ اس شعبے سے جائز حد تک ریونیو حاصل کرنے کے لیے تین منٹ سے زائد جاری رہنے والی موبائل فون کالز، انٹر نیٹ ڈیٹا کے استعمال اور ایس ایم ایس پیغامات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کی جا رہی ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ ہونے سے آبادی کے ایک بڑے حصے پر معمولی ٹیکس نافذ ہو گا۔
 

Advertisement