اسلام آباد (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دیدی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، موبائل فون پر ٹیکس محدود کر دیا گیا جبکہ کابینہ نے انٹرنیٹ پر ٹیکس کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ اب بنیادی ضرورت ہے۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو احساس پروگرام کے بجٹ میں اضافے، بجلی، خوراک کے شعبے میں سبسڈی بڑھانے اور کامیاب جوان پروگرام ، ہاؤسنگ منصوبوں کیلئے گرانٹس میں اضافے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔