نیا بجٹ: سیلز ٹیکس کی مد میں 2ہزار 560 ارب وصولی کا ہدف مقرر

Published On 08 June,2021 04:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس کی مد میں بڑا ہدف مقرر کر دیا۔سیلز ٹیکس کی مد میں آئندہ بجٹ میں 2560 ارب وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال 30 فیصد گروتھ حاصل کرنا ہوگی۔ آئندہ مالی سال 2021-22 کے دوران اشیا پر 25 سو ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سروسز پر 6 ارب 61 کروڑ روپے کا سیلز ٹیکس اکٹھا کیا جائے گا،

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ 1415ارب روپے کا سیلز ٹیکس اکٹھا ہوا، رواں مالی سال کیلئے سیلز ٹیکس ہدف 19 سو 25 ارب سے زائد ہے، مالی سال 2018-19 میں جولائی سے مارچ 1250 ارب جمع ہوئے تھے۔
 

Advertisement