کراچی: چور گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل لے اُڑا، مختلف علاقوں سے 2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

Published On 07 July,2021 02:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ گئیں، ملزم تیس سیکنڈ میں تالا توڑ کر گھر کے باہر کھڑی بائیک لے اُڑا، پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا۔

کراچی شہر اسٹریٹ کرمنلز کے آماجگاہ بن گیا، سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادمان ٹاون میں ایک ملزم گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل کا لاک توڑ کر چند لمحوں میں موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگیا۔

دوسری جانب ایئرپورٹ پولیس کی جانب سے شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ڈاکووں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ملزمان اسلحہ، چھینے گئے موبائیل فونز اور مسروقہ موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے، تحویل میں لی گئی موٹر سائیکل تھانہ شاہ فیصل کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔ ادھر کلاکوٹ عثمان آباد میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا ہے۔
 

Advertisement