لاہور: (دنیا نیوز) کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن ان ایکشن، لاہور میونسپل کارپوریشن بلڈنگ برانچ میں چھاپہ مارا۔ رشوت لیتے ہوئے جونئیر کلرک کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
بدعنوان عناصر کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن متحرک، لاہور میونسپل کارپوریشن بلڈنگ برانچ میں چھاپہ مار کر خود کو بلڈنگ انسپکٹر بتا کر لاکھوں روپے بٹورنے والے جونئیر کلرک کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کہتے ہیں شالامار ٹاؤن کے گینگ مین آصف بٹ اور جونئیر کلرک شبیر یوسف کو 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔
انسپکٹر ہیڈ کوارٹرز میاں ضیغم خلیل نے مجسٹریٹ کے ساتھ ملکر جعساز ملزمان کو ٹریپ ریڈ کر کے گرفتار کیا۔ ملزمان نے غیر قانونی تعمیر کی مد میں ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، حوالات میں بند کر دیا گیا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن کا مزید کہنا ہے کہ کرپشن اور رشوت ستانی میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔