لاہور میں سبزیاں مزید مہنگی، ادرک 500 روپے، سبز مرچ 125 روپے کلو تک پہنچ گئی

Published On 11 July,2021 09:51 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں سبزیوں کے ریٹ میں پھر اضافہ، ادرک 100 روپے اضافے سے 500 روپے، سبز مرچ 40 روپے اضافے سے 125 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

سبزی منڈی میں سبز مصالحہ جات کی قیمت میں تیزی، ایک ہفتہ میں لہسن، ادرک، سبز مرچ 15 سے 100 روپے اضافہ، پیاز، ٹماٹر، آلو دو سے چار روپے کلو مہنگے ہو گئے۔ بادامی باغ سبزی منڈی میں ہفتہ بھر میں ادرک کی قیمت 100 روپے اضافے سے 500 روپے کلو ہو گئی، سبز مرچ 40 روپے اضافے سے 125 روپے کلو ہو گئی۔ لہسن 15 روپے اضافے سے 185 روپے کلو تک پہنچ گیا۔

آلو نیا دو روپے اضافے سے 62 اور شوگر فری 40 روپے کلو ہو گئے، پیاز 4 روپے اضافے سے 44 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ ٹماٹر 2 روپے اضافے سے 62 روپے کلو ہو گئے۔ شملہ مرچ بدستور 70 روپے کلو ہے۔
 

Advertisement