روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا

Published On 13 August,2021 04:11 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 164 روپے 01 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

معاشی ماہرین کی طرف سے عندیہ دیا گیا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں تک روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر میں مزید گراوٹ دیکھنے کو مل سکتی ہے، کیونکہ آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو 2.8 ارب ڈالر ملنے ہیں، اور دیگر عالمی اداروں نے بھی پاکستان کو کروڑوں ڈالر دینے کی یقین دہانی کروائی ہے جس کے بعد قوی امکان ہے کہ روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 160 روپے کی سطح پر دوبارہ پہنچ سکتی ہے۔
 

Advertisement