اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے نچلے طبقے کو فوڈ آئٹمز پر سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا۔ شوکت ترین نے کہا کہ چینی، گھی، آٹا اور دالوں پر سبسڈی دیں گے، عوام کو بنیادی اشیا کے ٹیکسز میں ریلیف دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے فرخ حبیب اور دیگر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ کے اختتام تک کامیاب پاکستان پروگرام کا آغاز ہو جائے گا، ہم نے لوگوں کی آمدن میں اضافہ کرنا ہے، مڈل مین کے کردار کو ختم کر رہے ہیں۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کورونا سے دنیا میں سپلائی لائن متاثر ہوئی، کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں معاشی بحران آیا، عالمی مارکیٹ میں 2018 کے دوران چینی 240 ڈالر فی ٹن تھی، عالمی مارکیٹ میں چینی اب 430 ڈالر فی ٹن ہے، بھارت میں پٹرول 250 روپے فی لٹر ہے، اوگرانے ڈیزل پر 10 روپے 77 پیسے بڑھانے کا کہا تھا، آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔