'افغانستان میں امن کی امید پیدا ہوئی، عالمی برادری افغانوں کو تنہا نہ چھوڑے'

Published On 21 September,2021 10:22 am

نیویارک: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کی امید پیدا ہوئی، عالمی برادری افغانوں کو تنہا نہ چھوڑے، پر امن افغانستان پورے خطے کیلئے فائدے اور استحکام کا باعث ہوگا۔

وزیر خارجہ سے یو این پریس نمائندگان نے ملاقات کی جس میں شاہ محمود قریشی نے عالمی امور پر پاکستان کے نقطہ نظر کی وضاحت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانیوں نے گزشتہ 4 دہائیوں میں جنگ کا سامنا کیا، 4 دہائیوں سے 30 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہے ہیں، افغانستان میں صورتحال کشیدہ ہونے سے پاکستان زیادہ متاثر ہوگا، پاکستان نے غیر ملکی شہریوں کے انخلا میں معاونت کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں جامع حکومت کے قیام کا خواہاں ہے، طالبان رہنماؤں کے ابتدائی بیانات حوصلہ افزا ہیں، بھارت امن کی طرف ایک قدم بڑھائے، ہم 2 قدم بڑھائیں گے، بھارت کے یکطرفہ اقدامات نے صورتحال کو مزید پیچیدہ کر دیا، بھارت امن چاہتا ہے تو کشمیریوں پر جاری مظالم بند کرے، بھارت کی ہندوتوا پالیسیوں کیخلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
 

Advertisement