نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا چھہترواں سربراہی اجلاس آج سے شروع ہوگا۔ صدر بائیڈن افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سربراہی اجلاس کا آج باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن بھی آج اجلاس سے خطاب کریں گے۔ امریکی عہدے دار کے مطابق صدر بائیڈن خطاب میں بتائیں گے کہ وہ نئی سرد جنگ پر یقین نہیں رکھتے، 83 سربراہان مملکت، 43 وزرائے اعظم، 3 نائب وزیراعظم اجلاس سے ان پرسن خطاب کریں گے۔ عالمی رہنما فلسطینی ریاست کی رکنیت، معمر قذافی کے بعد لیبیا کے مستقبل پر بھی بات کریں گے۔