نیویارک: (دنیا نیوز) یو این جنرل اسمبلی میں بین المذاہب اور بین الثقافت ہم آہنگی سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔
اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں بین المذاہب اور بین الثقافت ہم آہنگی سے متعلق قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کی گئی۔ قرارداد پاکستان اور فلپائن کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی۔ قرارداد کی منظوری کیلئے پاکستانی وفد نے انتھک کوشش کی۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا قرارداد کی منظوری وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کا حصہ ہے۔