افغانستان سے درآمدی پھلوں پر سیلز ٹیکس کے خاتمے کے اعلان پر تاجروں کو تحفظات

Published On 29 September,2021 09:55 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) افغانستان سے آنے والے تازہ پھلوں پر وفاقی حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس کے خاتمے کے اعلان سے جہاں تاجر خوش ہوئے وہیں ان کے کچھ تحفظات بھی ہیں۔

بلوچستان کی طرح افغاانستان کی سرزمین بھی لذیذ پھلوں کی پیداوار میں اپنی مثال آپ ہے، افغانستان میں پیدا ہونے والے 40 فیصد پھل کوئٹہ کی فروٹ منڈی میں لا کر سندھ اور پنجاب کی منڈیوں تک لائے جاتے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سیب کے علاوہ دیگر تازہ پھلوں پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کے اعلان سے چھوٹے تاجر خوش ہیں۔

بڑے پیمانے پر پھلوں کی تجارت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدام اچھا ہے مگربرادر ملک سے پھل اس وقت منگوائے جائیں جب مقامی پھل فروخت ہو جائیں یا ان کی پیداوار کم ہو جائے۔

ایف بی آر نے کوئٹہ کسٹم کلیکٹرز کو ٹیکس کے خاتمے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔