اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں مبینہ عسکریت پسندکی گرفتاری کاجھوٹابھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے مبینہ عسکریت پسندکےمتعلق بھارتی میڈیاکاپروپیگنڈامسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایک عسکریت پسند کی گرفتاری اورایل اوسی پردوسرےکی ہلاکت کی خبریں بےبنیادہیں۔ایسی جھوٹی خبروں کامقصددنیاکی توجہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سےہٹانا ہے۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی مظالم کےمتعلق دستاویزی ثبوت دنیاکےسامنےپیش کرچکاہے، درحقیقت ہزاروں بےگناہ نوجوان کشمیربھارتی جیل میں قیدہیں۔
ترجمان نے مزیا کہا کہ مقید نوجوان کشمیریوں کوبوقت ضرورت عسکریت پسند کے طور پر پیش کردیاجاتا ہے ، بھارت پرجب بھی عالمی برادری کادباؤبڑھتاہےوہ یہ ہتھکنڈے استعمال کرتاہےجبکہ بھارتی اشتعال انگیزیوں کےباوجودپاکستان صبرکامظاہرہ کررہاہے۔