نیویارک: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بھی افغانستان میں مخلوط حکومت کا خواہشمند ہے، افغانستان میں کافی عرصے بعد امن کی امید پیدا ہوئی، مالی مسائل کے باعث مشکلات بھی پیدا ہو سکتی ہیں، مستحکم افغانستان کیلئے سب کو مل بیٹھنا ہوگا۔
ادھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے انتونیو گوتریس کو کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے ڈوزیئر پیش کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے افغان انخلا کے عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے، مستحکم افغانستان کے لیے سب کو مل بیٹھنا ہوگا، افغانستان میں مخلوط حکومت پاکستان کی بھی خواہش ہے، اگر بہتر حکمت عملی نہ اپنائی تو افغانستان کے حالات بگڑ بھی سکتے ہیں۔