جنیوا: (دنیا نیوز) جنیوا میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کے صدر دفتر کے باہر قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی کی جبری تدفین کے خلاف بڑا احتجاج کیا گیا۔
جنیوا میں اقوام متحدہ دفتر کے باہر شرکا نے کفن کے ساتھ لیٹ کر میت کی صورت میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مرحوم سید علی گیلانی کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔ مظاہرین کے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ کشمیری نوجوانوں کا قتل روکنے اوراقوام عالم کو بیدار ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔