ڈالر مسلسل زوال کا شکار، انٹربینک مارکیٹ میں 172 روپے 78 پیسے پر بند

Published On 27 October,2021 10:37 am

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل گراوٹ کے بعد امریکی ڈالر 172 روپے 78 پیسے پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 2 روپے 49 پیسے کمی کے بعد 172 روپے 78 پیسے پر بند ہوا، اس طرح انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 77 پوائنٹس کمی ہوئی ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 10 پیسے کی کمی سے 174 روپے 40 پیسے پر فروخت ہوا۔

واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر امداد کی فراہمی ہے۔ سعودی ترقیاتی فنڈ اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کرے گا تاکہ محفوظ اثاثوں اور کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان درپیش مسائل حل کر سکے، سعودی عرب تیل کی خریداری کے لیے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر ایک سال کے دوران فراہم کرے گا۔

 

Advertisement