پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 5 کروڑ ڈالر موصول

Published On 04 February,2022 09:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے 1 ارب 5 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔

آئی ایم ایف کی تمام شرائط ماننے کے بعد آخر کار پاکستان کو 1 ارب 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی چھٹی قسط موصول ہوگئی، چھٹی قسط کو حاصل کرنے کے لیے پاکستان نے نہ صرف منی بجٹ پیش کیا ساتھ ہی مرکزی بینک کے خودمختاری کا بل بھی پارلیمنٹ سے منظور کرایا گیا۔

1 ارب ڈالر ملنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 16 ارب 72 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی کا امکان ہے۔
 

Advertisement