لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 176 روپے سے تجاوز کر گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 175 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 23 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/dGtIm40rky pic.twitter.com/kbomd6akhE
— SBP (@StateBank_Pak) February 22, 2022
دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کی برقرار ہے، 100 انڈیکس میں 350.67 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 45012.18 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.77 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 11 کروڑ 21 لاکھ 99 ہزار 460 شیئرز کا لین دین ہوا۔ جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔