کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر پھر مہنگا، روپے کے مقابلے قدر میں 48 پیسے کا اضافہ ہوا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 48 پیسے اضافے سے 175 روپے 46 پیسے پر بند ہوا، اس سے قبل ٹریڈنگ کے دوران ڈالر نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 176 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔ یاد رہے کہ 12 نومبر کو ڈالر 175 روپے 73 پیسے کی بلند سطح پر گیا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں سٹیٹ بنک کی مداخلت سے روپے کی گرتی ہوئی قدر کو سہارا ملا۔ اوپن مارکیٹ میں عوام کو امریکی کرنسی ایک روپے اضافے سے 179 روپے کے ریٹ پر فروخت کی جاتی رہی۔
گذشتہ روز ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 6 پیسے کمی کے ساتھ 175 روپے 4 پیسے سے کم ہو کر 174 روپے 98 پیسے پر ٹریڈ ہوا تھا۔