آئی ایم ایف پروگرام بحال، روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گی: ترین

Published On 05 February,2022 06:53 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد روپیہ مزید مستحکم ہوگا۔

یاد رہے گذشتہ روز پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر موصول ہو گئے تھے۔

وزارت خزانہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستان کو توسیع فنڈ سہولت کے تحت چھٹی قسط ادا کر دی گئی ہے، آئی ایم ایف سے رقم ملنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ارب 72 کروڑ ڈالر ہو گئے۔

چین میں موجود وزیر خزانہ نے ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام کے بعد روپے کی قدرمستحکم ہوئی، روپیہ مزید مستحکم ہوگا، روپے کی مضبوطی پر یقین رکھیں۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ چینی صدر،وزیراعظم سے ملاقاتوں میں معاشی،تجارتی تعاون پر بات ہوگی، چہ مگوئیوں سےگریزکیاجائے، روپے کے مستحکم ہونے پر یقین رکھا جائے۔
 

Advertisement