لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل بڑھنے والی امریکی ڈالر کی قدر کو بریک لگ گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 177 روپے 83 پیسے سے کم ہو کر 177 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/Rrkds911eu pic.twitter.com/xARjcpFmhH
— SBP (@StateBank_Pak) March 4, 2022