اسلام آباد:(دنیا نیوز) کراچی کے شہریوں کے لئے بری خبر آگئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بھی بجلی 9 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کیلئے بجلی مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی وصولی جولائی اور اگست کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی، کے الیکٹرک نے 11روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
نیپرا نے بجلی سات روپے90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
قبل ازیں حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی صورت مزید "عیدی" دے دی، نیپرا نے بجلی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیاہے۔ بجلی کے نرخوں میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہےتاہم صارفین کو جولائی کے بلوں میں اضافہ دینا ہو گا۔